ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی تجویز،میچز کو 40 اوورز تک محدود کرنے پر غور

 ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی تجویز،میچز کو 40 اوورز تک محدود کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ جنرل اجلاس میں عالمی کرکٹ کے مستقبل سے متعلق متعدد اہم تجاویز پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ون ڈے کرکٹ کے فارمیٹ میں تبدیلی کی تجویز بھی زیر بحث آ سکتی ہے، جس کے تحت 50 اوورز کے بجائے میچز کو 40 اوورز تک محدود کرنے پر غور کیا جائے گا۔

  برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں مختلف براعظموں کی ٹیموں کے درمیان کانٹینینٹل چیمپئن شپ کے انعقاد کی تجویز بھی شامل ہونے کا امکان ہے، جبکہ آئی سی سی ورلڈ کلب چیمپئن شپ کے آغاز پر بھی غور کیا جائے گا۔اس کےعلاوہ بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول کو بہتر بنانے کے لیے ہر فارمیٹ کے لیے علیحدہ ونڈو مختص کرنے کی تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

 رپورٹس کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کو وسعت دیتے ہوئے ٹیموں کی تعداد 12 تک بڑھانے اور ایک واحد ٹیسٹ میچ کو بھی پوائنٹس سسٹم میں شامل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

 آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس 8 سے 11 جولائی تک اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں منعقد ہوگی، جہاں رکن ممالک کے نمائندے ان تجاویز پر تفصیلی غور و خوض کریں گے۔