ارشاد قریشی : راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے، ملاقات کرنیوالے وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ دن ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کے لیے چھ افراد پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے۔
ملاقات کے لیے بھیجے گئے ناموں میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری، فتح اللہ برقی، حسنین مرتضیٰ سنبل اور شہباز احمد سیال شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کل بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد کا امکان ہے۔