ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ستھرا پنجاب کا بڑا ایکشن، ریلوے اسٹیشن اور گردونواح میں صفائی مہم تیز

ستھرا پنجاب کا بڑا ایکشن، ریلوے اسٹیشن اور گردونواح میں صفائی مہم تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر عوامی مقامات کی صفائی کے لیے خصوصی آپریشن جاری ہے، جس کے تحت رائیونڈ ریلوے اسٹیشن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صفائی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی 250 سے زائد ورکرز پر مشتمل ٹیمیں ریلوے اسٹیشن، پلیٹ فارمز، ویٹنگ ایریاز اور اندرونی حصوں کی صفائی میں مصروف ہیں، جبکہ اسٹیشن کے اطراف بھی صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے۔

ڈی جی بابر صاحب دین کے مطابق کوٹ نہال، کوٹ باؤ خان اور بُچیکی میں مینوئل سویپنگ اور واشنگ کے لیے عملہ اور مشینری تعینات ہے، جبکہ جیا بگا، امین پورہ، مرتضیٰ کالونی اور بھٹی چوک میں بھی صفائی ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جاتی امرا، اڈا پلاٹ اور رائیونڈ روڈ پر صفائی عملہ تین شفٹوں میں خدمات انجام دے رہا ہے، جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے ورکرز اور مشینری ریلوے اسٹیشنز پر چوبیس گھنٹے صفائی کے انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔