ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل ایجوکیشن میں بڑی اصلاحات، 41 نئی آسامیوں اور نئے یونٹس کی منظوری

سپیشل ایجوکیشن میں بڑی اصلاحات، 41 نئی آسامیوں اور نئے یونٹس کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائو دلشاد:پنجاب حکومت نے سپیشل ایجوکیشن سیکٹر کی استعداد کار بڑھانے اور خصوصی بچوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں آئی ٹی ونگ، اسٹریٹجک پلاننگ یونٹ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن (M&E) یونٹس قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس مقصد کے لیے محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں 41 نئی آسامیوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ نئی بھرتیوں کے لیے لمپ سم پے پیکیج کو بھی سلیکشن بورڈ نے توثیق کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نئی آسامیوں کے قیام کا عمل محکمہ خزانہ کی حتمی منظوری کے بعد مکمل ہوگا۔

منصوبے کے تحت آئی ٹی ونگ کے لیے 13، اسٹریٹجک پلاننگ یونٹ کے لیے 8 اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن یونٹ کے لیے 20 نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی، تاکہ محکمہ کی انتظامی اور تکنیکی صلاحیت کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے 304 سپیشل ایجوکیشن اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور تقریباً 41 ہزار خصوصی بچوں کو بہتر تعلیمی و معاونتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 اس کے ساتھ ہی محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں بھرتیوں پر عائد پابندی میں نرمی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔