ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ،نوٹسز جاری

لاہور: غیر رجسٹرڈ سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ،نوٹسز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور میں غیر رجسٹرڈ نجی سکولوں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے 30 سکولوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 محکمہ تعلیم نے ان اداروں کو متعدد بار رجسٹریشن کرانے کے نوٹسز جاری کیے، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے متعلقہ سکولوں کو سیل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے باضابطہ تعاون اور کارروائی کی درخواست کر دی ہے۔

دوسری جانب شہر بھر میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کے سروے کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی طارق محمود کے مطابق آج شہر کے تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ سکولوں کا سروے مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 744 سے زائد سکولوں کو رجسٹریشن سے متعلق نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا عمل جاری رہے گا۔