ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا فیصلہ،بزنس کلاس ٹکٹوں پر 50 ہزار روپے تک ٹیکس ریلیف

وفاقی حکومت کا فیصلہ،بزنس کلاس ٹکٹوں پر 50 ہزار روپے تک ٹیکس ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: وفاقی بجٹ 2026-27 میں بزنس کلاس کے فضائی مسافروں کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ٹکٹوں پر عائد ٹیکسز میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی رعایتوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے شروع ہوا  جس سے بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔

ذرائع کے مطابق نئے فیصلے کے تحت امریکہ، کینیڈا اور جنوبی امریکہ جانے والی بزنس کلاس ٹکٹوں پر 50 ہزار روپے تک ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔

 اسی طرح یورپ، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان، روس اور ہانگ کانگ کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر 40 ہزار روپے تک کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور دیگر علاقائی ممالک کے لیے بزنس کلاس ٹکٹوں پر بھی 25 ہزار روپے تک ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس سے ان روٹس پر سفر کرنے والے مسافروں کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچے گا۔