سٹی 42: پنجاب بھر میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل ہوگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہترین انتظامات پروزراء،اداروں سمیت تمام ٹیم کوشاباش دی
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا انتظامات کےلحاظ سےبہترین،پُرامن ترین محرم منعقدہوا۔
وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہوم پنجاب،متعلقہ وزارتوں کےسیکرٹریز،پی ٹی اےسمیت تمام اداروں انٹیلی جنس ایجنسیوں،ضلعی انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کیا ،پولیس،سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،رینجرزکےافسروں اورجوانوں کوبھی خراج تحسین پیش کیا
وزیر اعلی ٰ نے محرم کےانتظامات میں تعاون پرامن کمیٹیوں،علماءکرام،عزاداران حسین سےبھی اظہارتشکر کیا
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نےدیگروزراءکےہمراہ مرکزی جلوس کاجائزہ لیا،مریم اورنگزیب نےپنجاب محکمہ داخلہ میں قائم مرکزی کنٹرول روم کابھی دورہ کیا،صوبائی وزراءخواجہ سلمان رفیق،بلال یاسین،مجتبیٰ شجاع الرحمان بھی ہمراہ تھے،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نےپنجاب بھرکی صورتحال بارےبریفنگ دی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سائبرپٹرولنگ سیل سے1600سےزائدمنافرت پھیلانیوالےاکاؤنٹ رپورٹ ہوئے،170افرادکوگرفتاراور ایف آئی آرز درج کی گئیں،ریئل ٹائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے جلوسوں،مجالس کی نگرانی کی گئی،جلوس کےراستوں کی صفائی،پانی کاچھڑکاؤ،جراثیم کش ادویات کاسپرےمسلسل جاری رہا،موبائل ٹوائلٹس،پینےکےصاف پانی کاانتظام،ریسکیوسروسزکی فراہمی یقینی بنائی گئی،بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلئےواپڈااوردیگراداروں کیساتھ مربوط پلان مرتب کیاگیا،
مریم اورنگ زیب نے کہا الحمدللہ تمام اضلاع میں جلوس کے راستوں کی بروقت مرمت کی گئی،سبیلوں سمیت عارضی طبی مراکز قائم کئےگئے۔