ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکار انتقال کر گئے

معروف اداکار انتقال کر گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف اداکار 56 برس کی عمر میں چل بسے،اداکار کی موت کی تصدیق Nip/Tuck کے آفیشل فیس بک پیج پر ایک بیان کے ذریعے کی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف ٹی وی سیریز Nip/Tuck میں مرکزی کردار نبھانے والے اور 2000ء کی دہائی کی Fantastic Four فلموں میں Dr. Doom کے کردار سے مشہور ہونے والے مشہور ہالی ووڈ اداکار جولیان مک میہن 56 برس کی عمر میں چل بسے۔

مک میہن نے Nip/Tuck میں ڈیلن والش کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ سیریز دو پرتعیش پلاسٹک سرجنز کی زندگیوں اور پیچیدہ پیشہ ورانہ و ذاتی معاملات کے گرد گھومتی تھی۔

اسی عرصے میں مک میہن نے Fantastic Four  میں ولن ڈاکٹر وکٹر وون ڈوم کا کردار ادا کیا، جہاں ان کے ساتھ جیسیکا البا اور کرس ایوانز بھی شریک تھے، اسی کردار کو آنے والی فلم Avengers: Doomsday میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ادا کرنے جا رہے ہیں۔

جولیان مک میہن نے ٹی وی شوز Charmed اور Profiler میں بھی اہم کردار ادا کیے، حالیہ برسوں میں وہ FBI: Most Wanted اور نیٹ فلکس کی سیریز The Residence میں بھی نظر آئے۔