ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی بائیں بازو کا غزہ کے مقتول بچوں کے لئے خاموش اجتماع

Israeli left wing protest, Silent vigal, Tal Aviv, Caplan Street Tal Aviv, Gaza's kids
کیپشن: بائیں بازو کے کارکنان غزہ کے مقتول بچوں کی موم بتیاں اور تصویریں اٹھائے ہوئے ہیں جب مظاہرین تل ابیب کی کپلان اسٹریٹ پر، 5 جولائی، 2025 کو ایک حکومت مخالف مظاہرے سے دوسرے تک مارچ کر رہے ہیں۔ ہداش ایم کے اوفر کاسف بائیں سے دوسرے نمبر پر ہے۔ (نوم لیہمن/ دی ٹائمز آف اسرائیل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: تل ابیب میں آج شب ایک بار پھر تقریباً 400 بائیں بازو کے مظاہرین کپلان اسٹریٹ پر غزہ کے مقتول بچوں کے لیے خاموش اجتماع میں شریک ہیں۔ 

مظاہرین فٹ پاتھ پر کھڑے ہیں موم بتیاں اور ان بچوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے ہیں جن کو پٹی میں اسرائیل کی طرف سے 18 مارچ کو  جنگ بندی کے خاتمہ کے  بعد سے ہونے والے حملوں میں مارا گیا ہے۔ ہر تصویر میں بچے کا نام، تاریخ اور موت کی جگہ شامل ہے جہاں وہ مارا گیا تھا۔

لیکن بائیں بازو کے کارکنوں کے خاموش اجتماع  کی خاموشی اس وقت ختم ہو گئی جب حبیمہ کے مظاہرے کے حکومت مخالف مظاہرین قریبی بیگن روڈ پر یرغمال خاندانوں کے مظاہرے کی طرف جاتے ہوئے مارچ کرتے ہوئے وہاں سے گزرے۔   اسی احتجاج میں  بائیں بازو کے کارکن خاموشی سے مارچ کرتے  ہوئے شریک ہونے کے لئے گئے۔ 

بائیں بازو کے ان کارکنوں میں بین الاقوامی کمیونسٹ ہداش پارٹی کے اوفر کاسف بھی شامل ہیں، وہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔ ۔

گزشتہ ماہ ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد یہ بائیں بازو کے کارکنوں کی پہلی خاموش ویجل ہے، ایران کے ساتھ جنگ کے دوران ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے اس سڑک پر ایک  ملحقہ عمارت کو نشانہ بنایا اور فٹ پاتھ کا ایک حصہ جبری طور پر بند کر دیا گیا جو عام طور پر  ان بائیں بازو کے گزشتہ احتجاجوں کے دوران ان کے زیر استعمال تھا۔ پچھلے ہفتے کے آخر میں، بائیں بازو کے کارکن جنگ مخالف ایک بڑی ریلی کے لیے تل ابیب کے ہوسٹیج سکوائر کی بجائے جوق در جوق  حیفہ میں جمع ہوئے تھے۔