بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال پُرنم آنکھوں کےساتھ انٹرنیشل کرکٹ چھوڑگئے

Tamim Iqbal Retired from International Cricket, City42
کیپشن: بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے جمعرات کے روز ڈھاکہ میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بھارت میں ورلڈ کپ شروع ہونے سے تین ماہ قبل بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق چٹوگرام میں اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمیم اقبال آبدیدہ بھی ہوگئے تھے، ٹیم کے کپتان نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

 گزشتہ روز ون ڈے میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو شکست دی تھی، کھلاڑی تمیم اقبال نے کہا کہ کل افغانستان کیخلاف میرا آخری میچ تھا، میرا فیصلہ اچانک نہیں تھا، مختلف وجوہات کے بنا پر اعلان کررہا ہوں جس کا ذکر میں یہاں نہیں کرسکتا۔