ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر کے باسیوں کے لئے بڑی خوشخبری

Punjab government,increased,budget,Hospitals
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران حکومت نے پنجاب مین سرکاری ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کا بجٹ بڑھا دیا ۔لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے لیے بلڈنگ مینٹیسن بجٹ 8 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ۔
سرکاری ہسپتال کے موجودہ انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے نگران حکومت نے ہسپتالوں کے موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں ہیں جس پر ہسپتالوں کی مینٹینس پر 8 ارب روپے تک بجٹ بڑھا دیا گیا جس سےپنجاب کے تمام ٹیرشری کےیر ہسپتالوں کی موجودہ عمارتوں کی بحالی رواں سال مکمل کی جائے گی ۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلی پنجاب کو 10 سے زائد ہسپتالوں کی بہتری کا پلان بھی پیش کردیا گیا ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کا اگست سے تمام سرکاری ہسپتالوں میں تعمیراتی کام شروع کرنے کی ہدایات دے دیں۔لاہور میں میو ہسپتال، چلڈرن ،گنگا رام، شاہدرہ ،جنرل اور جناح ہسپتال میں تعمیر و مرمت کا کام کیا جائے گا۔