ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے لاہور میں ہونے والی بارش میں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر معافی مانگ لی۔
بدھ کے روز لاہور میں شدید بارش کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا اور والٹن روڈ پوری طرح پانی میں ڈوب گئی، لاہور میں شدید بارش کے بعد ہر طرف پانی کھڑا ہوگیا اور انتظامیہ نکاسی آب کی کوششوں میں مصروف دکھائی دی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی صورتحال کا جائزہ لینے نکلے۔تاہم وہاب ریاض بھی بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے پر نکلے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔بارش کے بعد شاہراہوں کے دورے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاب ریاض اسپیڈ میں گاڑی چلا رہے ہیں جس سے موٹر سائیکل پر جانے والے فیملی اور دیگر پر پانی آرہا ہے۔قومی کرکٹر کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین نےسخت ردعمل کا اظہار کیا اور طرح طرح کے تبصرے کرتے ہوئے انہیں موٹر سائیکل سواروں اور دیگر کا خیال رکھنے کی نصیحت کی ہے۔
وہاب ریاض کا اس حوالے سے بیان:
مشیر کھیل وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے بیان جاری کیا اور مداحوں سے معافی مانگی ہے۔ وہاب ریاض نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سکے کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ غلط رخ دیکھتے ہیں،کل جو ہوا اس پر میں معذرت خواہ ہوں، یہ سب غیر ارادی طور پر ہوا اور اسے بالکل غلط انداز میں لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ مثبت چیزوں کو آگے پھیلائیں، منفی پراپیگنڈہ سے اپنے خوبصورت ملک کو بدنام نہ کریں۔