سعودی حکومت نے عازمین حج کو اچھی خبر سنا دی

Hajj Pilgrims
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے سعودی حکومت نے آمد کے اوقات میں توسیع کر دی۔

سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے تحت عازمین حج کو جمعرات 7 جولائی رات 12 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حج ویزے سال 2022 کے لیے غیر معمولی تبدیلی کی جا رہی ہے، عازمین کو کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے مملکت میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

گاکا سرکلر کی تعمیل میں ناکامی حکومتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، نئے حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

نئے قانون کے تحت پاکستان میں گزشتہ روز سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پھنسے مسافر بھی سفر کریں گیے، عازمین حج کو پشاور، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے مختلف پروازوں کی ذریعے روانہ کیا جائے گا۔