ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح گوگی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

Farah Gogi
کیپشن: Farah Gogi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ن) نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز میں فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔