ویب ڈیسک : کپتان بابرعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ سکواڈ سری لنکا روانہ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گئی ، جس کے لیے پاکستان ٹیم آج شام پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے کولمبو پہنچ جائے گی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16جولائی کوگال اور دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں حال ہی میں پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں 52.38 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کا چھٹا نمبر ہے۔