ویب ڈیسک:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا۔
مون سون کے موجودہ سپیل میں توسیع کی پیشگوئی کے بعد محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہواؤں کا حالیہ سلسلہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹے تک مزید جاری رہ سکتا ہے، جبکہ مون سون کے سپیل میں ہفتے کے آخر تک مزید شدت آسکتی ہے۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں 5 جولائی رات تا 7 جولائی صبح آندھی/تیز ہواؤں/بوندا باندی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز ودیگر محکموں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات کر دی گئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے شدید بارش کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے کم دباؤ کو شمالی بحیرہ عرب سے نمی مل رہی ہے، اس کے علاوہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے بھی ہوا کے کم دباؤ کو مدد بھی مل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص، حیدرآباد اور تھرپارکر میں آج صبح موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں 7 جولائی تک آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جبکہ ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر، سوات اور دیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ آج سے کشمیر، پشاور اور مردان سمیت دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، شدید بارشوں کے باعث شمالی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے لہذا سیاح محتاط رہیں۔