ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تنخواہیں عید سے قبل ملیں گی یا بعد میں؟ حکومت کا اہم فیصلہ

تنخواہیں عید سے قبل ملیں گی یا بعد میں؟ حکومت کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ، عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں ملیں گی یانہیں، وفاق نے اس حوالے سے اہم فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد آمد ہے، قربانی کے لئے مویشی منڈیاں سج چکی ہیں جبکہ خریدار قربانی کا جانور مہنگا ہونے پر پریشان دکھائی دے رہے ہیں، وفاقی حکومت نے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کے ہدایت کی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عیدالاضحیٰ سے پہلے تنخواہیں جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر)کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں،سرکاری ملازمین کو اس ماہ دوسری تنخواہ ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں 16 جولائی تک جاری ہوں گی، عیدالاضحٰی سےقبل تنخواہیں جاری کرنےکا نوٹی فکیشن جلد جاری ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کی جائیں گی، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ سے پہلے ایڈوانس تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کیا، گورنر پنجاب کے حکم پر جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کو 16 جولائی تک تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا گیا، نوٹی فکیشن میں اس حوالے سے تمام امور وقت سے پہلے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گی ہے جبکہ عید قربان سے پہلے تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہ، پنشن اور دیگر فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے سپیشل الاؤنس کی فہرست سے 10 محکموں کے ملازمین کو نکال دیا،دس اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کو اسپیشل الاؤنس نہیں دیا جائے گا ۔
 
 


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer