ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغیر تیاری کے امتحانات لینے پر طلبا سراپا احتجاج، متعدد گرفتار

امتحان منسوخ کئے جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے سٹوڈنٹس کا امتحانات منسوخ کرنے کا مطالبہ، جب تک حکومت امتحانات کینسل نہیں کرتی احتجاج جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات کا 10 جولائی سے آغاز ہورہا ہے جو 31 جولائی تک جاری رہیں گے۔ حکومت کے اس فیصلے پر طلبہ سراپا احتجاج ہیں۔ طلبہ کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میں امتحانات منسوخ کرنے کیلئے احتجاج کیا گیا۔ طلباکا کہناہے کہ بغیر تیاری کے امتحانات لینا حکومتی زیادتی ہے۔سٹوڈنٹس کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے استعفٰی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے طلبہ کیخلاف آپریشن کیا اور متعدد طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب نیشنل لائسنسنگ ایگزام کسی صورت قبول نہیں،میڈیکل کے طلبا اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ وہ پانچ سال محنت کر کے ایم بی بی ایس کرتے ہیں، پھر ایک سال ہاؤس جاب کی پریکٹس کے بعد ایک اور امتحان کی شرط کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی نے طلبا کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے این ایل ای امتحان کو مسترد کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد پہلی سے بارہویں جماعت کے طلبہ کو امتحانات کے بغیر اگلی جماعت میں پروموٹ کیا گیا تھا۔