نواں کوٹ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ

نواں کوٹ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عابد چوہدری ) نواں کوٹ میں دیرینہ عداوت پر مخالفین کی فائرنگ سے باپ قتل، بیٹا زخمی ہوگیا،پولیس نے ایک ملزم کوگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔      

تفصیلات کے مطابق شہر میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے، پولیس کی جانب سے کارروائی میں لاپرواہی کا مظاہر بھی دیکھنےمیں آرہا ہے، شہر دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں۔لاہوریے ڈاکوؤں کے رحم کرم پر ہیں۔ سٹریٹ کرائم روکنے کے لیے بنی ڈولفن اور پیرو فورسز کام آئیں اور نہ سیف سٹی کیمروں نے ساتھ دیا۔

فائرنگ کا واقعہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے اسلم موقع پر جاں بحق جبکہ اسکا بیٹا حمزہ شدید زخمی ہوگیا۔ حمزہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ موٹر سائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم ایک ملزم اسد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مقتول اسلم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔