( سٹی 42 ) ٹوئنٹی فور نیوز کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں صحافیوں کا احتجاج، پیمرا اہلکاروں نے احتجاجی صحافیوں پر فائرنگ کردی۔
پیمراسکیورٹی اہلکاروں نےاحتجاج کرنےوالےصحافیوں پرفائرنگ کردی، پیمراآفس کےباہراحتجاج کرنےوالےصحافیوں پرتشدد کیا گیا۔پیمرا اہلکاروں نے صحافیوں پر پتھر پھینکے اور غنڈے بھی مارے ہیں۔ بیوروچیف اسلام آبادکا کہنا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنرکی موجودگی میں لاٹھی چارج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نہتےصحافیوں کوڈنڈےمارےگئےہیں، پیمرانےغنڈےپال رکھےہیں۔ ادھرٹھوکرنیازبیگ پربھی حالات خراب ہوگئے ہیں۔ 24نیوزکی بندش کیخلاف احتجاج کرنے والے صحافیوں پر پولیس کی موجودگی میں پتھراؤ کیا گیا۔ پتھراؤسےاسائنمنٹ ایڈیٹرنظام کاسرپھٹ گیا جبکہ متعددگاڑیوں کےشیشےبھی ٹوٹ گئے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سنیٹرشیری رہنما کی صحافیوں پرفائرنگ اورپتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ صحافیوں پرفائرنگ اورتشددافسوسناک ہے،صحافی اپنی نوکریوں کیلئےاحتجاج کررہےہیں۔
Shocking and condemnable brutality on employees of @Channel24 in Islamabad and Lahore - firing and stone pelting on media workers struggling to retain their jobs. #PEMRAttacks24Employees pic.twitter.com/3HHHloPwc3
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 6, 2020
گورنرہاؤس کےباہراحتجاج
24نیوز کی بندش کیخلاف صحافیوں نے گورنرہاؤس کےباہر احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت سچ اورتنقیدبرداشت کرے، 24نیوزنےعوام کوسچ دکھایاہےاور حکومت ہم سےہماراروزگارنہ چھینے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ24نیوزکالائسنس فوری بحال کیاجائے، یہ ٹوکن احتجاج ہےپھردمادم مست قلندرہوگا۔
لیگی رہنما اسحاق ڈارنے 24نیوزکی بندش پرٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پرپیمرااورپولیس کی فائرنگ اورتشددقابل مذمت ہے۔ نیازی حکومت کےآزادی صحافت پرحملےغیرآئینی ہیں۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ صحافیوں پرفائرنگ اورتشددکی شدیدمذمت کرتاہوں۔ آزادی صحافت پرحملےفسطائیت کی عکاس ہیں۔
چینل #24NewsHD کی بندش کے خلاف صحافیوں کے اسلام آباد اور لاہور میں پر امن مظاہروں پر پولیس اور پیمرا سیکیوریٹی گارڈز کی فائرنگ اور تشدد قابلِ مذمت ہے۔ نیازی حکومت کے آزادیِ صحافت پر ایسے حملے غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں جو کہ فسطائیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ #عمرونا_وبا_کی_تباہکاریاں pic.twitter.com/oCcP4mo15b
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 6, 2020
پیمرا نے انتظامیہ کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے ٹوئنٹی فور نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے، ملک بھر میں نشریات بند کر دی گئی ہیں، ٹونٹی فور نیوز کی بندش پر صحافتی تنظیموں، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کا حکومت اور پیمرا کیخلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ ملک بھر کی صحافتی تظیموں کا 10 جولائی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔