وزیر اعظم کے معاون کو کورونا ہوگیا

وزیر اعظم کے معاون کو کورونا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 17 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4762 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 231818 تک پہنچ گئی۔


اب تک پنجاب میں 1884 ، سندھ میں 1526 اور خیبر پختونخوا میں 1028 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 137 ، بلوچستان میں 123 ، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

اب تک ملک بھر سے کورونا کے مزید 801 کیسز اور 17 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 646 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد  85 کیسز تین ہلاکتیں، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت اور  گلگت سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


آج پنجاب میں کورونا کے 646 کیسز  اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےمطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 81963 اور ہلاکتیں 1884 ہوچکی ہیں۔

جبکہ وزیراعظم کے معاو ن خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،معاون خصوصی صحت نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ کہ مجھے کورونا وائرس کی معمولی علامات تھیں ،تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں ،قوم سے اپیل ہے کہ مجھے اپنی دعاﺅں میں یاد رکھیں ۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر بلوچستان آیت اللہ درانی کورونا سے انتقال کرگئے تھے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer