ایک،دو نہیں پورا 160مائنس ہوگا،شاہد خاقان،24 نیوز کی بندش کی مذمت

ایک،دو نہیں پورا 160مائنس ہوگا،شاہد خاقان،24 نیوز کی بندش کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ اب ایک نہیں تین مائنس ہوگا لیکن سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  تو بہت آگے نکل گئے ہیں کہتے ہیں کہ  حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان کو گھر جانا ہوگا اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس نےکبھی ٹیکس نہیں دیا وہ بڑے بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں اور  جو ملک کے لیے کام کرتے ہیں وہ عدالت میں آرہے ہیں۔پیٹرول کاجو بحران رہا اس پر کوئی پوچھنے والا نہیں، کرپشن کا الزام نہیں لگتا مگر لوگوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم کسی غیر جمہوری قوت کو نہیں آنے دیں گے، حکومت کی مدت پوری ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں  اور ہم جمہوریت کو ڈی ریل نہیں دیں گے لیکن حکومت ناکام ہوچکی ہے اور عمران خان کو گھر جانا ہوگا کیونکہ  اس حکومت کا، عمران خان کا ایک لمحہ بھی بھاری ہے، اب مائنس ایک یا دو نہیں پورا 160 ہوگا۔ میڈیا کی آزادی پر اس حکومت نے جیسےحملہ کیا کسی نے نہیں کیا، 24 نیوز چینل کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چینل کو پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا، ہمارے پانچ سال آپ کے سامنے ہیں، کسی چینل یا کسی اینکر کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ؟  ہم حصول اقدار کے لیے نہیں کام کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں حالات دیکھے تھے اور تمام بحران حل کیے ہیں، نظام بہترکرنےکا فیصلہ کرنے تک الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

یاد رہے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے،اگر مائنس ون ہوا بھی تو میرے ساتھی بھی اپوزیشن کی کرپشن کو نہیں چھوڑیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer