شہر میں ڈاکو راج، شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے

شہر میں ڈاکو راج، شہریوں سے لاکھوں لوٹ لئے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہربھرسے (وقاص احمد) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا۔

 

 تفصیلات کے مطا بق شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کردیا۔ ساندہ کے علا قہ میں شہباز  کی فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ ما لیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لے کر فر ار ہو گئے۔

دوسری جانب مانگا منڈ ی کے علا قہ میںظہیر  کی فیملی کو یر غما ل  بنا کر  2لا کھ  40 ہز ار مالیت کی نقد ی اور موبائل فون اور  مغل پو رہ کے علا قہ میں اشفا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2 لا کھ10 ہزار روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات، نقد ی اور موبائل فون چھین کر فر ار ہو گئے۔ جبکہ ٹبی سٹی کے علا قہ میںمجا ہد کے گھر میں اس کی فیملی سے 1لاکھ 30ہزار  کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔

 اور ہڈ یا رہ کے علا قہ میںشہر وز کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شما لی چھا ئو نی کے علا قہ میںاشتیا ق کی فیملی کو یر غما ل بنا  کر 1 لا کھ  20 ہز ار  کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ لٹن روڈ ، ڈیفنس اور  ملت پارک سے گاڑیاں اور یکی گیٹ ، نولکھا ، لٹن روڈ ، شیراکوٹ اور  سبز ہ زار ، ٹا ؤ ن شپ ،گر ین ٹاؤ ن ،کا ہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer