ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید دھند اور سخت سردی کی پیش گوئی

شدید دھند اور سخت سردی کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  محکمہ موسمیات نے  شدیددھند اور  سردی کی پیش گوئی کردی .

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان  ہے ۔ پنجاب ، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند چھا ئےرہنے کا امکان ہے ۔ آج ریکارڈ کئے گئے  درجہ حرارت کے مطابق  لہہ منفی11، زیارت منفی09، استورمنفی08، قلات، کالام منفی07، اسکردومنفی06، گوپس منفی05، ہنزہ، مالم جبہ، پاراچنار، کو ئٹہ اور نتھیا گلی میں منفی04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

بدھ کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے  ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند کا امکان ہے ۔

خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے  تاہم پشاور ،مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی ،بنوں ، کرک ، لکی مروت، ڈی آئی خان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان  ہے 

پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے  ۔ سیالکوٹ، نارووال، جہلم ،گوجرانوالہ، گجرات ،لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، قصور ، ساہیوال ، خانیوال،فیصل آباد، جھنگ ،لیہ،بھکر،نورپورتھل،ڈی جی خان،راجن پور،شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو ، بہاولنگر،خانپور، بہاولپور اوررحیم یار خان میں درمیانی سے شدید دھندچھائے رہنے کا امکان  ہے ۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے ۔سکھر،روہڑی، شکارپور، کشمور، شہیدبینظیرآباد، دادو، لاڑکانہ، موہنجوداڑو اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے  ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات شدید سرد رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔     کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کی توقع ہے ْ۔