ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کا بھارت کو کرارا جواب ’’کر لو جو کرناں اے‘‘ ٹیم نہیں بھیجیں گے

بنگلہ دیش کا بھارت کو کرارا جواب ’’کر لو جو کرناں اے‘‘ ٹیم نہیں بھیجیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ تعلقات کشیدہ ہو چکے ہیں، اور اب حالات ایسے ہیں کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ( بی سی بی) ٹی-20 ورلڈ کپ میچ کیلئے اپنی ٹیم کسی بھی حال میں بھارت بھیجنے کو راضی نہیں ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو سمجھانے کی کوششیں مستقل جاری ہیں، لیکن اس کا کوئی فائدہ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ثالثی کر حالات بہتر کرنے میں مصروف ہے۔ حالانکہ بنگلہ دیشی میڈیا میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سیکیورٹی کا حوالہ دے کر بھارت آنے سے منع کرنیوالے بنگلہ دیش نے ’اسٹیٹ لیول سیکورٹی‘ دستیاب کرانے کے باوجود بھارت میں کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔
بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے اس معاملے میں 6 جنوری کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک آن لائن میٹنگ میں اس معاملہ پر بات چیت کا فیصلہ کیا۔ یعنی آج ہی یہ میٹنگ طے ہے جس میں آئی سی سی رسمی طور پر بی سی سی آئی کی تجویز بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سامنے رکھے گی۔ اس میٹنگ میں کیا کچھ ہوگا، یہ تو آنے والا وقت بتائے گائے، لیکن جیسا کہ پہلے ہی صاف ہو چکا ہے، بنگلہ دیش اس تجویز کو نامنظور کرنے والی ہے۔ دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ میٹنگ میں آئی سی سی اور بی سی بی درمیان کا کوئی راستہ نکالنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں۔