ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جج انسداددہشت گردی کورٹ نمبر3لاہورمحمدارشدجاویدتبدیل

جج انسداددہشت گردی کورٹ نمبر3لاہورمحمدارشدجاویدتبدیل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : انسداد دہشت گردی کورٹ لاہور کے جج محمد ارشد جاوید کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر تعینات کر دیا گیا ہے۔

جج انسداد دہشت گردی نمبر تین لاہور محمد ارشد جاوید نے سانحہ نو مئی کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو سزائیں سنائی تھیں، جبکہ عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو بھی مختلف مقدمات میں سزائیں دی گئی تھیں۔ادھر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر آصف بشیر کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ سیشن جج آصف بشیر کو سیشن کورٹ لاہور میں بطور او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد دونوں ججز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے دونوں سیشن ججز کو 9 جنوری تک نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2026-01-06/news-1767708905-4481.jpg

Ansa Awais

Content Writer