ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: فیصل آباد میں پاکستان کے سابق لیجنڈری آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے بڑا قبرستان غلام محمد آباد فیصل آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سعید اجمل سمیت تمام اہلِ خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین۔

کرکٹ حلقوں اور مداحوں کی جانب سے بھی سعید اجمل اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔