طلحہ اشرف:اقدام خودکشی کرنے والی طالبہ کے علاج پر ڈاکٹرز کی میڈیا بریفنگ، ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا تھا طالبہ فاطمہ کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔
پروفیسر جودت سلیم کا کہنا تھا کہ برین انجری کی وجہ سے بچی کی حالت تشویشناک ہوئی، بچی ہمارے پاس گزشتہ روز ڈیڑھ بجے لائی گئی۔
پروفیسر جودت سلیم نے بتایا کہ طالبہ کی چھاتی پر بہت زیادہ انجریز تھیں ، بچی کو دو خون کی بوتلیں کل اور آج لگائی گئی،فاطمہ کے علاج میں بہتری کی امید ہے۔