قومی ٹیم نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ پر ڈیوڈ وارنر کو  بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی

قومی ٹیم نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ پر ڈیوڈ وارنر کو  بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے البتہ انہوں نے کرکٹ شائقین کی دل جیتے لیے ہیں ۔ 

 واقع کچھ یوں ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل آخری سیریز کھیل رہے تھے ، انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سیریز شروع ہونے سے قبل ہی کر دیا تھا ، اس طرح گزشتہ روز ہونے والا آخری میچ ان کے لا جواب کیئریر کا آخری میچ تھا جس میں انہوں نے آسٹریلیا کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو وائٹ واش کیا۔ 

 پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف تینوں ٹیسٹ میچ تو ہار گئی لیکن انہوں نے  کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے ، میچ کے اختتام پر جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ڈائس پر  آئے تو انہوں نے آخری میچ کھیلنے والے آسٹریلوی بلے باز کو  سٹیج پر آنے کی دعوت دی اور انہیں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کی شرٹ جس پر پوری ٹیم کے دستخط تھے ڈیوڈ وارنر کو بطور گفٹ اور بطور فیئر ویل پیش کی ، جس پر ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی کپتان کا شکریہ ادا کیا ، پاکستانی کپتان نے انہیں پی ایس ایل کھیلنے کی بھی دعوت دی ۔