9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل

9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ہدایت پر سانحہ 9 مئی سے متعلق کابینہ کمیٹی قائم کر دی گئی۔

 کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا  جس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہو گی،کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وفاقی وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے، کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات تیار کرے گی، کمیٹی ممبران میں داخلہ، اطلاعات اور انسانی حقوق کے وزراء بھی شامل ہیں۔

 کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے کہ کابینہ کمیٹی 9 مئی واقعات کی وجوہات تلاش کرےگی، کمیٹی 9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ ساز، سہولت کار اور عمل کرنےوالوں کا پتا لگائے گی۔

 اعلامیے کے مطابق کمیٹی 9 مئی کے فوری اور طویل المدتی اثرات کا جائزہ لےگی جبکہ وزارت داخلہ کابینہ کمیٹی کو سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرےگی۔