لاہورایئرپورٹ پر دھند کا راج, پروازیں تاخیر کا شکار

 لاہورایئرپورٹ پر دھند کا راج, پروازیں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ملکی و غیر ملکی  متعدد پروازیں تاخیر کا شکار  ہوگئی ۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہورایئرپورٹ پر دھند کا راج برقرار ،لاہور سے الماتی جانے والی پروازڈی وی 850 منسوخ کر دی گئی۔

  دھند کے باعث  پی آئی اے کی ابوظہبی جانیوالی پرواز پی کے 263 اڑھائی گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ، پی آئی اے کی مسقط جانیوالی پرواز پی کے 291 پانچ گھنٹے،دبئی جانے والی پرواز پی کے 283 ساڑھے 3 گھنٹے،پی آئی اے کی دمام جانے والی پرواز پی کے 247 پانچ گھنٹے اور پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 235 پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے ۔

اس کے علاوہ دبئی سے لاہور آنیوالی پرواز پی کے 122 گیارہ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی جبکہ  فلائی بغداد کی نجف سے آنیوالی پرواز آئی ایف 341 کی آمد میں بھی تاخیر   کا شکار ہے۔