سنٹرل جیل لاہورکی اہم ترین سیٹ کیلئے بھرتیاں شروع

Recruitment for the most important seat of Central Jail Lahore has started
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سنٹرل جیل لاہورکی اہم ترین سیٹ کیلئے  بھرتیاں شروع ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل لاہورکی اہم ترین سیٹ کےلئے ناتجربہ کار امیدوار درکار ہے۔اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ مجرمان کوتختہ دار پرچڑھانے کےلئےسنٹرل جیل لاہور میں جلاد بھرتی کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی جیل لاہور ریجن نے27جنوری تک درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

جیل حکام کے مطابق جلاد کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ جلاد بھرتی ہونے کے خواہشمند حضرات  تیاری کر لیں جلدامتحان ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے امیدوارکو کنٹریکٹ پر بھرتی کیاجائےگا۔گریڈ 1 کی سیٹ کے لئے ایسا امیدوار درکار درکار ہے جوکہ پڑھائی لکھائی جاننے کے ساتھ ساتھ  صحت مند بھی ہو، جبکہ امیدوار سے بھرتی کے لئے زیادہ دارومدار صحت پر ہوگا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب بھر میں پھانسی دینے کےلئے 1 ہی جلاد موجودہے۔تاہم دیگر جیلوں میں معمولی ٹی اے ڈی اے کی بنیاد پر لاہور سے جلاد بھجوایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں آخری پھانسی زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو دی گئی تھی، جبکہ لاہور کی جیل میں 5سو32قیدی سزائے موت کے موجود ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر