ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوکھا پیار، شہری مرد سے عورت بن گیا

In love with his daughters, the father changed his gender
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہری نےسابقہ اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کیلئے قانونی طور پر  اپنی جنس تبدیل کروا لی۔

تفصیلات کے مطابق علیحدگی کے موقع پر بعض اوقات عدالت بچوں کو باپ کی جگہ ماں کے حوالے کرنے پر زیادہ غور کرتی ہے، اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا، جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص کی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوگئی، جس کے بعد ایکواڈور کے قانون کے مطابق عدالت نے پچوں کو ماں کے حوالے کرنے کو ترجیح دی۔

شہری نے عدالت کے بھی بے حد چکر لگائے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، جس کے بعد تنگ آکر رینی سلیناس نے مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا، تاکہ عدالت اس کے حق میں فیصلہ کر سکے۔

 ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس نے کہا کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے، اور  جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہیں حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر