پاکستانی اداکارہ سعدیہ خان کی آریان خان کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Aryan Khan,Sadia Khan
کیپشن: Aryan Khan,Sadia Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سعدیہ خان کی شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سعدیہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی آریان خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر دبئی میں نیو ایئر نائٹ پر لی گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئرکی  گئی یہ تصویر جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، صارفین کی جانب سے اس تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-06/news-1672990859-7854.jpg

یہاں تک کہ شاہ رخ خان اور آریان خان کے فین پیجز کی جانب سے بھی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جارہا ہے۔ سعدیہ خان نے کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک ہے کہ گندی سیاست میں آریان کو گھسیٹا جارہا ہے۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھاکہ بغیر کسی شواہد کے آریان کو جیل میں رکھنا سمجھ سے باہر ہے۔