تربیتی کیمپ کب سے لگیں گے؟پاکستان ہاکی فیڈریشن نے فیصلہ کر لیا

Pakistan hockey federation
کیپشن: Hocky camp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس سال مختلف ایونٹس کی تیاریوں کے لیے اس ماہ تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں لگنے والے کیمپ میں سینئر اور جونئیر کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں مقامی کوچز کیمپ میں کھلاڑیوں کی تربیت کریں گے،قومی ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ ایکمین اس ماہ کے آخر میں کیمپ کو جوائن کریں گے ۔
قومی ہاکی ٹیم نے اس سال ایشیا کپ ،کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کرنا ہے ، ایشیا کپ ہاکی ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راونڈ ہو گا۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ ایکمین نے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کوکیمپ میں طلب کرنے کی تجویز دی ہے۔