ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں اُلٹی گنگا بہنے لگی

پنجاب میں اُلٹی گنگا بہنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) کمشنرز کی تعیناتیاں، الٹی گنگا بہنے لگی، گریڈ 20کے افسران کو گریڈ 21 کی سیٹ پر کمشنر لگا دیا گیا، گریڈ 21 کے سینئر افسر کی تعیناتی گریڈ 20 کی سیٹ پر کردی گئی۔ 

پنجاب میں الٹی گنگا بہنے لگی ہے، گریڈ 21 کے افسران کو کمشنر تعینات نہ کرنے سے انتظامی خلا پیدا ہو گیا، جبکہ گریڈ 21 کے افسر کو گریڈ 20 کی سیٹ پر کمشنر سرگودھا لگا دیا گیا، نبیل جاوید گریڈ21 کے افسر ہیں مگر انہیں گریڈ20 کی سیٹ پر کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا۔ 

دوسری طرف کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان گریڈ 20 کے افسر ہیں مگر گریڈ 21 کی سیٹ پر براجمان ہیں، کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن گریڈ 20 کے افسر ہیں لیکن گریڈ 21 کی سیٹ پر کام کررہے ہیں، اسی طرح کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد بھی گریڈ 20کے افسر مگر گریڈ 21 کی سیٹ پر تعینات ہیں، کمشنر فیصل آباد زاہد حسین بھی گریڈ 20 کے افسر ہیں مگر گریڈ 21 کی سیٹ پر براجمان ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer