شہزاد خان : شہر کے صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے ۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز سونا 450روپے فی تولہ مہنگا ہوا ۔جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں 450روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 16ہزار 550روپے رہی اسی طرح 450روپے اضافے کے بعد 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ ےہزار791 روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 1ہزار937روپے کا رہا اور چاندی کی قیمت میں 20روپے اضافہ ہوا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1390 روپے رہی ۔ صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا انکی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔