غریب قیدی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں سے رہا نہ ہوسکے

غریب قیدی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں سے رہا نہ ہوسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: غریب قیدی سزا پوری کرنے کے باوجود جیلوں سے رہا نہ ہوسکے، لاہورسمیت بھرمیں کیسز میں سزا پوری کرنے والے  652 قیدیوں کے ذمہ ساڑھے 44 کروڑ کی رقم واجب الاداہے، آئی جی جیل نے قیدیوں کی رہائی کے لئے مخیر حضرات سے رابطہ کرلیا۔

       

لاہورسمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں 652 قیدی مسیحاوں کی مدد کے منتظر ہیں، لاہورکے 10 قیدیوں سمیت 652 قیدیوں کے ذمہ ساڑھے 44 کروڑ روپے واجب الادا ہیں، مختلف کیسز میں دیت ارش اور دمن کی مد میں 79 قیدی ہیں جن کے ذمہ 8 کروڑ 69 لاکھ 67 ہزار9 سو75 روپے واجب الاد ہیں۔

مختلف کیسز میں جرمانے کے مد میں 39 قیدیوں کے ذمہ 4 کروڑ75  لاکھ 52 ہزار 534 عام قیدی جو ڈگری یا نان نفقہ میں آنے والوں کے ذمہ 30 کروڑ 80 لاکھ 51ہزار ہیں، لاہور کی دونوں جیلوں میں 10 قیدیوں کے ذمہ 6 لاکھ سے 64 ہزار واجب الادا ہیں۔

 

آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے جرمانوں کی ادائیگیوں کے لئے مخیرحضرات سے رابطہ کر کے فہرستیں فراہم کردی ہیں تاکہ ایسے قیدیوں کی مدد کی جا سکے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer