ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریم نواز کی اچانک طبیعت خراب

مریم نواز کی اچانک طبیعت خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نائب صدر مسلم لیگ ن کی اچانک طبیعت خراب  ہوگئی، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بنوں میں آج پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گی، وہ طبیعت خرابی کی وجہ سے جلسے میں شریک نہیں ہیں، ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماامیر مقام نےمریم نواز کی طبعیت خراب ہونے کی  تصدیق کر دی۔

مولانا فضل الرحمن کے ساتھ آنے والی ریلی جلسہ گاہ روانہ ہوگئی ، مریم نواز کی طبعیت خراب ہے اس لیے نہیں آئیں۔  مریم نواز کو ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا، واضح رہے کہ مریم نواز کو کورونا نہیں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer