ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں 9کی افراد موت واقع ہوگئی

شہر میں 9کی افراد موت واقع ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) شہر میں کورونا کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس سے متاثرہ افراد اور اموات کی شرخ میں مزید اضافہ ہوگیا،کورونا مزید9 زندگیاں نگل گیا،کورونا سے1 ہزار 649 اموات ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا مزید 9 زندگیاں نگل گیا . شہر میں کورونا کے 366 نئے مریض سامنےآگئے،وبا کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 1649 اور کیسز 70282 ہوگئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے 665نئے کیسز، تعداد142,058 ہو گئی۔لاہور 366،راولپنڈی83،خوشاب 3، جھنگ1، چنیوٹ 9، بہاولپور3اورملتان میں 16کیسزرپورٹ ہوئے۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق سرگودھا17، میانوالی5،ساہیوال8،ٹوبہ1،سیالکوٹ 8اور فیصل آباد میں 58کیسز رپورٹ ہوئے،اوکاڑہ 10،بھکر16،بہاولنگر2، پاکپتن 2،گجرات 23،شیخوپورہ 1اورگوجرانوالہ میں 6کیسز سامنے آئے، مظفرگڑھ 7،جہلم 1،ڈیرہ غازی خان 13،لودھراں 4،لیہ 1اور حافظ آباد میں بھی 1کیس رپورٹ ہوا۔

کورونا وائرس سے مزید24ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد4,184ہو چکی ہے۔ اب تک2,535,513ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد128,775ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر کے 256ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات موجود ہیں۔256ہسپتالوں میں 8,261بسترکورونا کے مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے مختص ہیں۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  8,261بستروں میں سے 3,744 بسترآکسیجن کی سہولیات کے ساتھ کورونا کے مریضوں کے لیے مخصوص ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں آکسیجن کی سہولیات کے ساتھ 2,179 بستر کورونا کے مریضوں کے لیے مختص ہیں جن میں سے420زیر استعمال اور1,759بستر خالی ہیں۔

 صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 665وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہورمیں 249،فیصل آبا د میں 48،ملتان میں 71اور راولپنڈی میں 71وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔لاہور میں 88،فیصل آباد میں 3،ملتان میں 30اور راولپنڈی میں 10وینٹی لیٹرز کورونا کے مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ308وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے اب تک2,896ہیلتھ کیئر ورکز کوروناوائرس کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب شہر میںضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کےلئے متحرک ہے،کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر22 دکانیں،ریسٹورنٹس سیل کیاگیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،اے سی سٹی فیضان احمد نے4 دکانوں،4 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا،اے سی کینٹ نے11 دکانوں،2 ریسٹورنٹس ،1 میرج ہال کو سیل کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer