ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طاہر القادری کی عمر ہسپتال آمد، زاہد سراج کے والد کی عیادت کی

طاہر القادری کی عمر ہسپتال آمد، زاہد سراج کے والد کی عیادت کی
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارسلان حیدر )  سربراہ عوامی تحریک پاکستان طاہرالقادری کی عمر ہسپتال آمد، ادارہ منہاج القرآن کینیڈا کے صدر  زاہد سراج کے والد کی عیادت کی اور انکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ منہاج القرآن کینیڈا کے صدر زاہد سراج کے والد سراج الدین کو دل میں تکلیف ہونے پر 3 دن قبل عمر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا بائی پاس ہوا اور والو بھی ڈالا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عمر ہسپتال کا دورہ کیا اور سراج الدین کی عیادت بھی کی۔ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر طاہر القادری کو بتایا کہ اگرچہ مریض کی عمر 70 سال سے زائد ہے لیکن ان کی حالت اب بہتر ہے، وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں