سٹی 42: کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہوگئی ۔
نیپرا نےفی یونٹ بجلی 28 پیسے مہنگی کر دی،نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر2025 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی۔
اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے گا ۔اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین پر ہو گا۔
اطلاق لائف لائن صارفین ،الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔