سٹی42: راولپنڈی کے مضافاتی علاقے کی مسجد میں دھماکا سے 31 نمازی شہید جبکہ 169 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق خودکش جہنمی کو گیٹ پر روکا گیا تو اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا، 31معصوم نمازیوں کی شہادت کی اطلاع ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی ادارے کارروائی کر رہے ہیں، خارجی خودکش کا تعلق فتنہ الخوارج سے تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے وزیرصحت کوخود نگرانی کرنےکا حکم دیتےہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔ جس کے دوران وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کے فوری تعین کی ہدایت کی ہے۔