ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی بلند ترین عمارت سی بی ڈی ون ٹاور” کے ڈیزائن کا تاریخی معاہدہ طے

پنجاب کی بلند ترین عمارت سی بی ڈی ون ٹاور” کے ڈیزائن کا تاریخی معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی بلند ترین عمارت  ’’سی بی ڈی ون ٹاور‘‘ے ڈیزائن کا تاریخی معاہدہ لیک سٹی اور عالمی شہرت یافتہ فوسٹر پلس پارٹنرز کے درمیان طے پا گیا ہے،  یہ پہلی مرتبہ ہے کہ فوسٹر پلس پارٹنرز پاکستان میں کسی منصوبے کا ڈیزائن کریں گے۔

سی بی ڈی ون ٹاور کے منصوبے میں لگژری ہوٹل، شاپنگ مال اور گریڈ اے آفس اسپیس شامل ہوگی، جس سے یہ منصوبہ شہر کے کاروباری اور تجارتی ماحول کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے لاہور عالمی معیار کے جدید کاروباری مراکز کی صف میں شامل ہو جائے گا اور پنجاب کی معاشی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔

تقریب میں لیک سٹی کے سی ای او سلطان گوہر اعجاز، فوسٹر پلس پارٹنرز کے اعلیٰ حکام اور سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر منصور جنجوعہ نے شرکت کی۔ سی او او سی بی ڈی پنجاب نے کہا کہ سی بی ڈی ون ٹاور لاہور کی ترقی میں نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور یہ منصوبہ عالمی سرمایہ کاری کے فروغ کا اہم ذریعہ بنے گا۔

لیکس سٹی کے سی ای او سلطان گوہر اعجاز نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ پنجاب کی معاشی ترقی کو نئی رفتار دے گا اور سی بی ڈی ون ٹاور اپنی مثال آپ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیک سٹی ڈویلپرز اس ٹاور کو بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تعمیر کرے گا اور لاہور کے شہری منظرنامے کو ایک جدید شناخت دے گا۔