این اے 155؛ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار

این اے 155؛ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لودھراں سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عفت طاہرہ نے این اے 155 سے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔ 

عفت طاہرہ سومرو نے چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔جہانگیر ترین نے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کیا اور مل کر سیاست کرنے کا عزم کیا۔

عفت طاہرہ سومرو کی جانب سے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔ وام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔ میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا، صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پروپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغوا کرلیا گیا ہے، یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے۔