الیکشن 2024؛ پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ

الیکشن 2024؛ پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : پاکستان میں 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ  جاری ہیں جن میں پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہیں۔ 

2024ء کے عام انتخابات کے شفاف اور پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے، امن و امان کو برقرار رکھنے اور الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عام انتخابات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ  جاری ہیں جن میں پولیس، پاک فوج، رینجرز اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شریک ہیں۔

 اسی حوالے سے گوجرانوالہ شہر میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ کیا جو پولیس لائنز سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرتا ہوں راولپنڈی بائی باس سے واپس پولیس لائنز پر اختتام پذیر ہوا۔

 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پبی اور جہانگیرہ  پشاور میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جبکہ پنجاب کے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں بھی پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔

 اسی طرح گودار میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا جو شہر کے علاقوں جی ڈی اے چوک، ایشیاء چوک، میرین ڈرائیو، سیرت  النبیؐ چوک، قندول چوک اور گھٹی ڈھور منڈی سے گزر کر اختتام پذیر ہوا۔

پاک فوج  کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول ضم شدہ اضلاع میں فلیگ مارچ کیا گیا، مشترکہ فلیگ مارچ میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں سمیت فرنٹیئر کور ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے منتظمین نے حصہ لیا۔ 

واضح رہے کہ فلیگ مارچ کا مقصد جنرل الیکشن میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے۔  پاک فوج اور دیگر سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے پُرامن انعقاد کے حوالے سے پرعزم ہیں اور ہر قسم کے نامساعد حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔