شرجیل میمن اسپتال سے ڈسچارج

شرجیل میمن اسپتال سے ڈسچارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے اہلِ خانہ نے شرجیل میمن کو اسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ڈاکٹر ندیم رضوی نے شرجیل میمن کا علاج کیا ہے، ڈاکٹرز نے شرجیل میمن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن 2 ہفتے کے دوران 3 بار اسپتال میں داخل ہو چکے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیرِاطلاعات شرجیل میمن کی حیدرآباد میں چند دن قبل انجیو پلاسٹی کی گئی تھی جہاں دل کی تکلیف کے باعث 4 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے ۔

Ansa Awais

Content Writer