’کیا مریم بی بی معیشت کی سرجری کے بارے میں بتانےآئی تھیں؟ ‘

’کیا مریم بی بی معیشت کی سرجری کے بارے میں بتانےآئی تھیں؟ ‘
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے سوال کیا ہے کہ مریم بی بی ملتان والوں کو کیا بتانےآئی تھیں؟ کیا مریم بی بی معیشت کی سرجری کے بارے میں بتانےآئی تھیں؟

ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ کیا مریم بی بی یہ بتانے آئی تھیں کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے آگے گھٹنے ٹیک دیے ہیں؟

واضح رہے کہ ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت برباد کردی، اس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، عمران خان جب وزیر اعظم تھا تو 4 سال جیب بھرو تحریک چلاتا رہا، اب کہتا ہے جیل بھرو اور خود بزدلوں کی طرح زمان پارک کے بنکر میں چھپا بیٹھا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer