ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ریلوے ان ایکشن،اہم ہدایات جاری کر دیں

وزیر ریلوے ان ایکشن،اہم ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) وزیر ریلوے شیخ رشید  احمد نے وزیراعظم سیٹزن پورٹل میں ریلوے کے خلاف آنے والی شکایات کے ازالے کا کام تیز کرنے کی واضح ہدایات جاری کر دیں، محکمہ ریلوے کا وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایات حل کروانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے تحت گزشتہ گیارہ ماہ میں ریلوے کے 44 اعلی افسران کے خلاف 27025 سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔جن میں سے 26731 شکایات کو بروقت حل کردیا گیا جبکہ 294 شکایات کے حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھایا جا سکا۔ اعدادوشمار کے مطابق کل شکایات میں سے 15741 شکایات آٹھوں ریلوے ڈویژنل افسران کے خلاف موصول ہوئیں۔

سب سے زیادہ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن کے خلاف 5312 شکایات موصول ہوئیں۔جن میں سے 5303 شکایات کا ازالہ 20 روز کے اندر ہی کر دیا گیا۔ چیف کمرشل مینجر ریلوے کے خلاف 3660 شکایات وصول ہوئیں، جن میں سے 3654 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن کے خلاف 2868،  چیف آپریٹنگ سپریٹنڈنٹ ریلوے کے خلاف 2545 شکایات موصول ہوئیں، ڈی ایس کراچی ڈویژن کے خلاف 2227 شکایات، ڈی ایس راولپنڈی ڈویژن کے خلاف 2110 شکایات، ڈی ایس سکھر ڈویژن کے خلاف 1632، ڈی جی آئی ٹی کے خلاف 1805 شکایات وصول ہوئیں۔

چیف پرسانل آفیسر سفیان سرفراز کے خلاف بے ضابطگیوں کی 530 شکایات اور آئی جی ریلوے پولیس کے خلاف 81 شکایات وصول ہوئیں۔ جن میں بیشتر شکایات کا ازالہ کر دیا گیا، ترجمان ریلویز کے مطابق وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایات پر بیشتر شکایات کا ازالہ 20 روز کی ڈیڈ لائن میں مکمل کیا گیا۔وزیراعظم پورٹل کے ذریعے شکایات کے ازالے پہ مسافروں کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے پاکستان سٹیزن پورٹل اپلیکیشن لانچ کی گئی تھی جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات وزیراعظم ہاؤس تک پہنچا سکتے ہیں۔ وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا  جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں۔اس پورٹل کے ذریعے  وزیر اعظم عمران خان براہ راست عوامی شکایات سنتے اور ان پر کارروائی کے احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔

لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکتے ہیں، ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو سب سے پہلے اپنے موبائل فون میں یہ موبائل ایپلی کیشن انسٹال کرنی  پڑتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer