آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل

 آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) آل پاکستان واپڈا ہائیڈر و الیکٹرک ورکر یونین کی ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہوگئی۔ ایسٹرن سرکل کے تمام دفاتر نے  تالہ بندی کر کےاحتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
سرکل کے تمام ملازمین کا میکلورڈ روڈ ڈویژن میں احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے بلنگ سمیت تمام انتظامی امور نمٹانے سے انکار کر دیا۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ  لائن سٹاف کو حفاظتی آلات نہیں فراہم کئے جا رہے،حفاظتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ 
لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کجہ بجلی چوروں میں ملوث ملازمین کو معطل کرنے پر احتجاج ہو رہا ہے، لیبر کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، سپرنٹنڈنگ انجینئر رشید احمد خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔